شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز، 16 فٹ قومی پینٹنگ توجہ کا مرکز بن گئی

جمعہ 1 اگست 2025 13:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تقریبات کو معرکۂ حق کی کامیابی سے منسوب کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ کے ذریعے ثقافتی، قومی اور سماجی اظہار کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹی کا عزم قابلِ تحسین ہے۔

تقریب میں طلبہ کے ساتھ ایس او ایس ولیج کے بے سہارا بچوں نے بھی حصہ لیا اور پاکستانی پرچم، مینارِ پاکستان، قائداعظم اور علامہ اقبال کی پینٹنگز بنائیں۔ تقریب میں ملکی تاریخ کی پہلی 16 فٹ لمبی قومی پینٹنگ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ تقریب میں آرٹ ورک کے ذریعے شہداء اور قومی ہیروز کو ان کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔