پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائیگی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 اگست 2025 13:02

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2025ء ) پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مابین تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔ 
افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 7 ستمبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

 
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، 30 اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔ 
یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان جوڑ پڑے گا جب کہ 2 ستمبر کو افغانستان اور پاکستان پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ 
یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4 ستمبر جب کہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔ 
تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔