سرینگر میں بھارتی بی ایس ایف کا کانسٹیبل لاپتہ

جمعہ 1 اگست 2025 15:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں تعینات بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا کانسٹیبل لاپتہ ہو گیا ، جس کی تلاش کے لئے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 60ویں بٹالین کی سی کمپنی میں تعینات 24سالہ کانسٹیبل سوگم چوہدری گزشتہ روز پانتہ چھوک میں بٹالین ہیڈ کوارٹر سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر پایا گیاہے۔اہلکار کی تلاش کے لئے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیاگیاہے،تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔بی ایس ایف اہلکار کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔