تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نوابشاہ میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے جدید مشینری، لیبارٹری اور نادرا آفس نوابشاہ میں تھیلیسیمیا کی اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے قائم ڈیسک کا افتتاح

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 1 اگست 2025 16:52

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نوابشاہ میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے جدید مشینری، لیبارٹری اور نادرا آفس نوابشاہ میں تھیلیسیمیا کی اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے قائم ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی جی نادرا عامر علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ، سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر در ناز جمال، زونل انچارج نادرا رفیق بلر، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسداللہ داہری، محمد سالم زرداری، میر محمد سیال، صدرالدین میمن، میئر قاضی رشید بھٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تھیلیسیمیا سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جہاں تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد صادق سیال اور جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چنہ نے انہیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ادارے میں موجود جدید سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انتظامیہ بہتر انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں تھیلیسیمیا کی روک تھام سے متعلق آگاہی پروگرام کے لیے بل پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر نوابشاہ کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ سینٹر میں رجسٹرڈ 2600 سے زائد بچوں کو خون، ادویات اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔