
وزیراعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس، نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا،شہباز شریف
جمعہ 1 اگست 2025 20:30

(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوسناک واقعات ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ وزیراعظم خصوصی ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں،شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچائو کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے۔متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچائو کو اولین ترجیح دی جائے،ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اجلاس میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں،1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نظر ہو گئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ تربیلا چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں،حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے این ڈی ایم اے اپنے طور پر بچائو کے لیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک اور دیگر اعلی حکام اور سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ پاکستان سے تیل کا معاہدہ کیوں کر رہا ہے؟
-
پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
-
ماں کا دودھ صحت عامہ کو بہتر بنانے اور معیشتوں کو بہتر کرنے میں مددگار
-
کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
-
علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دیدیا
-
عمران خان کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی فرق ڈال سکتے ہیں، قاسم خان
-
بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.