
پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا
جمعہ 1 اگست 2025 22:46
(جاری ہے)
چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جنیٹکس ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری دس سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو PU786 کے نام سے رجسٹرڈ کرایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹراشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے نئے ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کیلئے مفید ثابت ہو گا، فی ایکڑ تین گنا زیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا اور منظور شدہ نیا ہائبرڈ چاول دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کا بنیادی کام ملک، قوم اور صنعتی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.