سابق وفاقی وزیرمخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیرمخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کوملتان میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز یہاں نشترمیڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کے گراونڈ میں مرحوم سابق وفاقی وزیروصدرانجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے بیٹےمخدوم عمران گیلانی نے پڑھائی۔

مرحوم کےچچا زاد بھائی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جنیوا سےسپیکرزکانفرنس اوردیگرمصروفیات ترک کرکےنمازجنازہ میں خصوصی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سربراہ جماعت اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ سید مظہرسعید کاظمی،علامہ حامد سعید کاظمی،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی،ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،ممبر قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی،ممبر قومی اسمبلی سید سمیع الحسن گیلانی،سجادہ نشین پیر لعل شاہ مشہدی حسن رضا،سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی،مخدوم مجتبیٰ گیلانی،ممبر قومی اسمبلی عامرڈوگر،سابق ممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال،شیخ طارق رشید،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری وحید آرائیں،گولڑہ شریف کے جانشین پیرشمس الدین گیلانی،سینئرنائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ رضوان عالم،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر،ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں،سجادہ نشین دربار چادر والی سرکارسید علی حسین شاہ،راجن بخش گیلانی،ولایت حسین گیلانی ،دیگرسیاسی و سماجی شخصیات اورعزیزواقارب سمیت اہل علاقہ بھی کثیرتعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد سابق وفاقی وزیرمخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کاجسد خاکی دربار موسیٰ پاک شہید لایا گیا۔جہاں دربار کے احاطہ میں مرحوم کوسپرد خاک کیا گیا۔تدفین کے وقت بھی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عزیز واقارب واہل علاقہ بڑیتعداد میں موجود تھے۔مرحوم مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی دوروزقبل انتقال کرگئے تھے۔