امن وامان صوبہ کانمبرون مسئلہ ہے لیکن اس اہم مسئلے پرحکومتی اراکین کی ایوان میں غیرحاضری اورغیرسنجیدگی قابل افسوس ہے،ڈاکٹرعباد

ہفتہ 2 اگست 2025 01:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے امن وامان کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان صوبہ کانمبرون مسئلہ ہے لیکن اس اہم مسئلے پرحکومتی اراکین کی ایوان میں غیرحاضری اورغیرسنجیدگی قابل افسوس ہے ہوناتویہ چاہئے تھاکہ وزیراعلیٰ خودتشریف لاتے اورپالیسی بیان دیتے،پی ٹی ایم جرگہ اس ایوان کی بدولت پرامن طریقے سے ہوا کمیٹی بنی اسکی سفارشات آئیں اسکاکیابنا جب ہماری سنجیدگی نہ ہو تو ایوان کی بے توقیری ہوتی رہے گی انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کی جماعتوں پرتنقید سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ایوان میں بحث غیرمتعلقہ ہوتی ہیں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کیلئے انڈیاوزیراعلیٰ کے پی کابیان لیکر فیٹف گیاہے جنرل فیض اور اس وقت کی حکومت نے اس صوبے میں چالیس ہزار انتہاپسند آبادکئے پہلے جتنے بھی آپریشن ہوئے اس کے مثبت نتائج نہیں آئے فضل اللہ کوسوات کا کس نے سپرپاوربنایا مسلم خان کولٹکاناچاہئے تھا کس نے اس کو غائب کیا شاہ دوران کس طرح غائب ہوا گڈبیڈکانسپٹ کومستردکرتے ہیں مقامی عوام کے تعاون کے بغیرانتہاپسندی کاخاتمہ ناممکن ہے انہوں نے تجویزدی کہ اس اسمبلی کو غیرمتعلقہ نہ کریں جب ہم ایک ہونگے تو ناممکن کوممکن بنایاجاسکے گا باجوڑکے مسئلے پرایوان کی کمیٹی بنائی جائے،حکومت کی اے پی سی میں شکر ہے کہ ہم نہیں گئے کیونکہ وزیراعلیٰ نے جوبیان دیا اگلے روز یوٹرن لیا۔