چینی بحران، 2شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 01:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانیوالے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔

ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ممبران کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، ہم کاروباری اور ٹیکس دینے والے لوگ ہیں۔