ڈوڈہ، بھارتی پیرا ملٹری اہلکار چھت سے گرنے کے باعث ہلاک

کپواڑہ کے علاقے سے ایک شہری کی لاش بھی برآمد

ہفتہ 2 اگست 2025 16:19

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی پیرا ملٹری شاشتر سیما بل ( ایس ایس بی) کا ایک اہلکار عمار ت کی چھت سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 37سالہ راجندر پرساد باگڑیا کے طور پر ہوئی ہے ۔بھارتی ریاست راجستھان کے رہائشی اہلکار کی ہلاکت کا یہ واقعہ ضلع کے علاقے گندوہ میں پیش آیا جہاں ایس ایس بی کی 7 بی این ایف کمپنی میں تعینات تھا۔

(جاری ہے)

وہ چھت سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوا ،اسے فوری طور پر گورئمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثنا مقبوضہ وادی کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائہامہ میںایک 18 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔متوفی کی شناخت محمد اسلم خان کے طور پرہوئی ہے۔ وہ گزشتہ روز صبح سویرے اپنے مویشیوں کو لیکر جنگل کی طرف گیا تھا اور گھر واپس نہیں آیا۔ جب گھر والوں نے اس کی تلاش کی تو اس کی لاش قریبی جنگل سے ملی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔