فرید خاں کی10 ویں برسی ،اخلاق احمد کی 26ویںبرسی (کل)منائی جائیں گی

ہفتہ 2 اگست 2025 17:22

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)مزاحیہ اداکار فرید خاں کی10 ویں برسی اورگلوکار اخلاق احمد کی 26ویںبرسی (کل)اتوار کو منائی جائیں گی اداکار فرید خاں نے اپنے کیرئیر کا آغاز60کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور چالیس برس سے زائد عرصہ سٹیج اور ٹی وی پراداکاری کی پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے انہیں شہر ت ملی وہ -3 اگست2015 کو وفات پاگئے تھے جبکہ گلوکاراخلاق احمد نے متعدد فلموںکیلئے گیت گائے بندش ، آئینہ ،دوساتھی، پہنچان ، زبیدہ ،راستے کا پتھر ،لیلیٰ مجنوں ، صبح کا تارا، سنگم اور موم کی گڑیاکے نام شامل ہے وہ 3اگست1999 کو وفات پاگئے تھے۔