ڈپٹی کمشنرساہیوال کی زیرنگرانی ساہیوال میں یومِ آزادی کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 2 اگست 2025 17:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ساہیوال میں یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کر لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی زیر نگرانی تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ قومی جذبے کے تحت مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کریں تاکہ عوام میں آزادی کی اہمیت، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

ترتیب دیے گئے پروگرامز کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال میں یکم سے 14 اگست تک عمارت کو روشنیوں سے منور کیا گیا ہے جبکہ 4 سے 7 اگست "آزادی کریئیٹو کیمپ"کا انعقاد کیا جائے گا اسی طرح 11 اگست "سب کا پاکستان" کے عنوان سے اقلیتوں کے قومی دن پر سیمینارمنعقد ہو گا -12 اگست آزادی مشاعرہ بعنوان ”سرسبز وطن۔

(جاری ہے)

آزاد سخن“اور 13 اگست کو مصوری مقابلہ اور موسیقی کی محفل "نغمہ وطن"ہو گی جبکہ 14 اگست کو مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی ۔

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ساہیوال اور چیچہ وطنی میں مختلف تعلیمی اداروں میں تقریری، مضمون نویسی، ملی نغمے، ٹیبلو اور کوئز مقابلے،بائیک ریلی، اسکولوں کی سجاوٹ، قومی پرچم کی تنصیب ہوگی جبکہ شجرکاری مہم اور یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجزکے زیر اہتمام ضلع بھر کے تمام کالجز کی یکم تا 14 اگست تک عمارتوں کو روشن کیا جائے گا،طلبہ سے 10 سیکنڈ کی حب الوطنی پر مبنی ویڈیوزاور14 اگست کو سفید و سبز غباروں کی تقریب منعقد ہو گی۔

یونیورسٹی آف ساہیوال اور COMSATSمیں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی، کیک کٹنگ، تلاوت، نعت، ملی نغمے، دعائیہ تقریبات اورتقاریر، ڈرامہ، قومی نغمات، کوئز اور سیمینارز کا انعقادہو گا جبکہ شجر کاری اور عمارات کی روشنیوں سے سجاوٹ بھی ہو گی ۔ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں پرچم کشائی، کیک کٹنگ، عمارتوں کی سجاوٹ،نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف حب الوطنی کی مناسبت سے سبز و سفید لباس میں ملبوس ہونگی اورایمرجنسی اسٹاف الرٹ اور 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔\378