
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تقریبات کاآغاز
ہفتہ 2 اگست 2025 20:50

(جاری ہے)
صوبہ میں عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی، گھروں، دکانوں، بازاروں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا-صوبہ بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے- پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر جشن آزادی چراغاں شروع ہوگیاہے-جشن آزادی پر خصوصی روڈ شوز ہوں گے،رنگا رنگ اورمتنوع ثقافتوں کے اظہار کے لئے فلوٹ بھی چلائے جائیں گے ۔
9 اگست کو مینار پاکستان پر آتش بازی اور لیزر شو ہوگا -تحصیل اور ڈویژنز کی سطح پر بھی آتش بازی اور لیزر شوز ہوں گے ،10اگست کو وزیراعلی آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں پرچم لہرانے کی تقاریب منعقد ہوں گی 13اگست کو موٹر بائیک ریلی ہو گی۔اس سال جشن آزادی میں نوجوانوں اور بچوں کی خاص طور پر شرکت سے تقاریب ہوں گی، معرکہ حق’’بنیان مرصوص ‘‘اور قومی فخر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔یوم آزادی پر بچوں، مشہور شخصیات، قومی ہیروز، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے پیغامات چلائے جائیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت بڑھا دی ہے اور قوم کو سمجھا بھی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر ثابت کیا کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے ماں،بہنوں،بیٹیوں،بیٹوں،بھائیوں اوربزرگوں سے اپیل کی کہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
-
پنجاب بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز، جشنِ آزادی چراغاں شروع ہوگیا
-
پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں
-
ایرانی صدر ومحمدنواز شریف کے مابین ملاقات ،علاقائی صورتحال وپاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.