ظہور حسین شمسی کی گیلانی ہاؤس آمد، چیئرمین سینیٹ سے تعزیت

ہفتہ 2 اگست 2025 20:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے انکے چچا زاد بھائی مرحوم مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی کی وفات پر چیئرمین وانچارج تحفظ امورعزاداری سورج میانی اورسر پرست اعلی انجمن تاجران جنوبی پنجاب مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے ہفتہ کے روز یہاں گیلانی ہاؤ س میں تعزیت کی۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی سیدعلی قاسم گیلانی اورممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدرگیلانی بھی موجد تھے۔

(جاری ہے)

مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے مرحوم کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی ایک شفیق،با کرداراور درویش رہنما تھے،ان کی سیاسی و سماجی اورمذہبی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،مرحوم نےہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی اورعوامی خدمت کوترجیح دی،بطور وفاقی وزیراورصدرانجمن اسلامیہ مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دوران مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کی مغفرت اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔