کمشنر کراچی کا یوم آزادی معرکہ حق واک کی کامیابی پر اظہار تشکر

(آج) منگھو پیر میں ملا کھڑا ہوگا کرکٹ ، ہاکی ، سائیکلنگ، گدھا گاڑی ریس،میرا تھن گرلز موٹر سائیکل ریلی بھی تقریبات میں شامل

ہفتہ 2 اگست 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے یوم آزادی معرکہ حق واک کی بے مثال کامیابی پر شرکا سے اظہار تشکر کیا ہے کمشنر کر اچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان نے کمشنر کراچی کی جانب سے اظہار تشکر کا بیان جاری کیا ہے۔ وزیربلدیات سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر نو ید انتھونی، ایڈیشنل IGP جاوید عالم اوڈھو ،DIGP پیر محمد شاہ DIGP ڈاکٹر فرخ لنجار DC ویسٹ عل ذوالفقار میمن DC کو رنگی مسعود احمد بھٹو ،جناح ٹان کے چیئرمین رضواں سمیع، SOA کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، اور ان کی تمام ایسوسی ایشین SSWMB کے MD طارق علی نظامانی DC ایسٹ کے پی اے عابد رضوی، AC جمشید ہاشم مسعود، ACG ہاظم بھنگوار DDO عبد النبی بھٹو، مزار قائد کی انتظامیہ کے ایم سی، محکمہ تعلیم SSU ،محکمہ CYLCF کے جاوید جھانگڑا پاکستان زندہ باد موومنٹ کے یونس قریشی اور ان کے عہدے داران الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے افراد تاجر برادی کے آصف گلفام اور ان کے ساتھی کمشنر کراچی کے PSO احمرپاشا،علی گوہر. ACG کے پی ایس او شکیل احمد خان ،PD غوث بخش عباسی DPD نسیم بھٹو PRO ستاد جاوید، پویس بینڈ DSP گوپال ، DSP ٹریفک جمشید ٹان ، DSP سعیداحمد ارائیں،سلیم خمیسانی،اعجاز احمد قریشی،جاوید اقبال،محمد رفیق نسیم قریشی۔

(جاری ہے)

امتیاز احمدشیخ،غلام یاسین،شاہ فیصل ٹان کے اسکاٹس سے واک کی کا میابی پر اظہار تشکر کیا ہے درین اثنا آج بعد نماز ظہر منگھوپیر میں ملاکھڑاکے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ فیسٹیول میں ہاکی میچ 6 اگست کو 5 بجے شام KHA گرانڈ گلشن 8 اگست کو 3 بجے سہہ پہر کمشنر کراچی الیون اور سجاس الیون کے درمیان کراچی جیمخانہ پر نمائشی کرکٹ میچ ہوگا جبکہ فیسٹیول میں گدھا گاڑی ریس میراتھون،سائکلنگ اور گرلزموثر سائیکل ریس بھی شامل ہیں۔