پیپلز پارٹی کا اصل وارث بھٹو خاندان سے ہی ہوگا، ذوالفقار جونیئرمیدان میں آچکا ،پزیرائی بڑھتی جارہی ہے،صادق ادریس

پیپلز پارٹی لسانی کارڈ کھیل کر اپنی ڈوبتی کشتی کا بچانا چاہتی ہے،جشن آزادی کو بھر پور منایا جائیگا،گھروں گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگایا جائے،رہنمامہاجرقومی موومنٹ

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے مرکزی رہنما اور SUGFکے کنو نئیرصادق ادریس نے ضلعی کمیٹیوں کے ذمہ داران کو جشن آزادی کے حوالے ترتیب دئیے جانے والے پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے تمام ساتھیوں اور سندھ میں بسنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے گھروں اوراستعمال کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر پاکستانی پرچم آویزہ کرکے جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے بیٹے اور مہاجر قوم رہبر نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ اور زاتی استعمال کی گاڑی پر پاکستانی پرچم والی نمبر لیٹ آویزہ کرکے ثابت کردیا کہ ہمارے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو متنازعہ بنانے کے بجائے تمام لوگوں کو پاکستانی پرچم کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھنا چاہیے اسکو لسانیت کی نظر نہیں ہونا چاہے، پیپلز پارٹی اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے عصبیت کارڈ کھیل رہی ہے،اور سندھی بھائیوں کو انکے حقیقی وارث سے محروم رکھنے کیلئے انہوں اجرک کی آڑ میں مہاجروں سے لڑانا چاہتی ہے، کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا اصل وارث ذوالفقار جونئیر میدان میں آچکا ہے اور سندھی بھائیوں کی جانب سے اسکی پزیرائی بڑھتی جارہی ہے جبکہ پیپلز مارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں اور کرپشن نے عوام میں بیداری پیدا کردی ہے۔