لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا اعزاز، جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پنک ربن ایوارڈ کیلئے نامزد

اتوار 3 اگست 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز کو ایچ ای سی اکستان پنک ربن ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی بریسٹ کینسر کے بارے میں یوتھ کے آگاہی پروگرام میں قابل قدر شرکت کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ پنک ربن پاکستان کا یہ پروگرام 2012میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کی تقریب 27اگست 2025کو ایچ ای سی ہیڈ آفس، اسلام آباد میں ہوگی۔ ڈاکٹر عظمی عاشق خان، سربراہ، شعبہ جینڈر اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کو اس تقریب میں شعبہ جینڈر اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کی نمائندگی اور ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔وی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اس کامیابی پر سابق ہیڈ آف جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سارہ شاہد، ڈاکٹر عظمی عاشق خاں اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔