میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کا پہلے پروگرام کاانعقاد

1500 سالہ جشن ولادت مصطفیٰ منانے کا سب سے پہلے سب سے بڑا اعلان میلاد مصطفیٰ کمیٹی نے کیا ،غیاث الدین قادری

اتوار 3 اگست 2025 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کا سب سے پہلا پروگرام میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے نائب صدر مولانا نصیر احمد شیخ کی رہائشگاہ پاک کالونی رفیق ملت روڈ پر منعقد ہوا جس کی صدارت میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کی جبکہ علامہ مولانا پیر میر محمد قریشی ہاشمی، علامہ مفتی محمد عسجد نعمان قادری نے خصوصی شرکت کی ، نواسہ مفتی اعظم پاکستان محمد ریحان رضا قادری، مولانا قاری محمد معاذ قاسمی نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی۔

استقبال ربیع الاول کے سب سے پہلے اجلاس میں محمد علی شیخ، محمد عادل شیخ عطاری، محمد صابر، راشدد عطاری، آصف قادری اور دیگر نے شرکت کی۔ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کی جانب سے 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی کی تقریبات کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔

(جاری ہے)

استقبال ربیع الاول کے سب سے پہلے اجلاس میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر اعتزاز الدین ، صدر افراز الدین القادری ، جنرل سیکریٹری اعجاز الدین شیخ، حسنین میمن اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی ، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے نائب صدر رضا المصطفیٰ شیخ نے سکھر سٹی کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا کہ 1500 سالہ جشن ولادت مصطفیٰ منانے کا سب سے پہلے سب سے بڑا اعلان میلاد مصطفیٰ کمیٹی نے کیا ۔ میلاد مصطفیٰ کمیٹی مذہب مسلک عقیدے اور نظریے کیلئے شاندار خدمات انجام دے رہی ہے ہم نے ہمیشہ اس تنظیم کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے مذہبی ایام ہوں، قومی ایام ہوں میلاد مصطفیٰ کمیٹی اسلامی و قومی تقریبات منعقد کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس ملک کا آئینی نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہ ملک اسلامی نظام یعنی نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے قائم کیا گیا ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان میں موجود ہیں کہ پاکستان کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہوگا۔ اننہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں موجود اسلامی شقیں آئین پاکستان کا جھومر ہیں غلامان مصطفی پاکستان کے وارث و امن ہیں انہوں نے کہاکہ میلاد مصطفیٰ کمیٹی جشن آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منارہی ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی موجودگی میں کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ خدمات پر فخر ہے شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔