چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میاں شاہدشفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 3 اگست 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور شریف خاندان سے ان کے قریبی عزیز میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میاں شاہد شفیع ایک باوقار اور نفیس شخصیت کے حامل انسان تھے، جن کا انتقال ایک ناقابل تلافی قومی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

اُن کی شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اُن کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس سانحے پر سوگوار ہے اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعاؤں میں شریک ہے۔