غذائی قلط کا شکاراسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کرکے حماس نے غیر انسانی اقدام کیا،فرانس

پیر 4 اگست 2025 16:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)فرانس کے صدر میکروں نے دو اسرائیلی قیدیوں کی تازہ ویڈیو جاری کرنے کو حماس کا ظالمانہ اور غیر انسانی اقدام کہہ کر مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میکروں نے کہا کہ حماس کی طرف سے ویڈیو جاری کرنا بغیر حدود کے عدم انسانیت پر مبنی رویے کا اظہار ہے۔فرانس کے صدر نے اس حساسیت کا اظہار ایسے موقع پر کیا ہے جب فرانس کے اتحادی اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوسال مکمل ہونے کے قریب ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ ہزار کے لگ بھگ ہے۔