14 اگست جشن آزادی شایان شان طریقے اور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے،سردارعبدالرحیم

پیر 4 اگست 2025 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کے رہنماں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 14 اگست جشن آزادی شایان شان طریقے اور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے ساتوں اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں کیا اجلاس میں تنظیم سازی اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کراچی شہر کے امن و امان کی خراب صورتحال اور شہر میں ترقیاتی کاموں کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا سردار عبدالرحیم نے اجلاس کے دوران ھدایت کی کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گھروں ، گاڑیوں اور پارٹی دفاتر پر قومی پرچم آویزاں کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں پیر صاحب پگارا کے خاندان اور حر جماعت کی بڑی نمایا قربانیاں ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور آج بھی ہزاروں حر سرحدوں پر پاکستان کی حفاظت اور سر بلندی کے لیے پاکستان کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور حر مجاہدین کی قربانیوں نے ملک کو محفوظ بنایا انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی مدبرانہ رہبری اور سید صدرالدین شاہ راشدی کی ولولہ انڈیز قیادت پاکستان کو ترقی دلوائے گا۔

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے کسی بھی شہری کی جان اور مال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے نام پر اربوں روپئے ہڑپ کردیے گئے ۔ اور شہر کی صورتحال مخدوش تر ہوچکی ہے۔ اس تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں نہ صاف پینے کا پانی موثر ہے اور نہ ہی بجل ، گیس - نہ کوئی روڈ چلنے کے قابل ہے اور نہ ہی بلدیاتی ادارے شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے کے قابل ہیں ۔ سب حکومتی ادارے اور زمیداران پئسے بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں لحاظہ فنکشنل لیگ کے کارکنان پر یہ ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے خاندان ، شہر اور ملک کی خاطر پیر صاحب پگارا کا متحد سندھ مظبوط پاکستان کا پیغام گھر گھر پھچائیں اور سندھ کو کرپشن مافیا سے آزاد کرائیں -