راولپنڈی ،پولیس لائنرراولپنڈی میں یوم شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب

پیر 4 اگست 2025 17:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) راولپنڈی میں یوم شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میں آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت سینئر افسران نےشرکت کی ۔

اس پروقار تقریب میں شہداء کی فیملیز نے بھی شرکت کی،سینئر افسرانا ور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی اور دیگر افسران نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے۔شہداء پولیس کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، سینئر افسران شہداء کی فیملیز سے ملے، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں باعث فخر ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او سید خالد ہمدانی نےکہا کہ راولپنڈی پولیس کے 122 افسران و جوانوں نے ملک و قوم پر جان قربان کی، سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر آر پی اوبابر سرفراز الپا، سی پی او سیدخالد ہمدانی سمیت دیگر افسران نے الطاف حسین شہید میس پر شہداء کی فیملیز کے ہمراہ کھانا کھایا، یوم شہداء پولیس کے موقعہ پر شہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لیے پولیس لائینز جامع مسجد میں قرآن خوانی کی گئی۔\378