شازیہ مری کا دھرتی کیلئے جانیں دینے والے سپاہیوں کو سرخ سلام

امن کے قیام میں سندھ پولیس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،جرات کی نئی مثالیں قائم کیں، بیان

پیر 4 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز شازیہ مری نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام میں سندھ پولیس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ دھرتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ دینے والے وطن کے سپاہیوں کو سرخ سلام، سندھ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء نے عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، یومِ شہداء ہمیں بہادر اہلکاروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا، سندھ پولیس کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،دہشتگردوں کے خلاف محاذ پر سندھ پولیس کے جوانوں نے جرات کی نئی مثالیں قائم کیں۔