کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

پیر 4 اگست 2025 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقے کلہ روس میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔