بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے،وفاقی وزیر بحری امور کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

منگل 5 اگست 2025 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے،عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔

(جاری ہے)

یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا،ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیریوں کو حق دئیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، یومِ استحصال کشمیر ظلم کے خلاف اور انصاف کے حق میں آواز اٹھانے کا دن ہے۔