پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب

منگل 5 اگست 2025 11:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نےکہا ہے کہ 5اگست کشمیریوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،5 اگست 2019 کو بھارت نے ایک کالے قانون کے تحت غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا،بھارت کے اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا اور ان کی خواہشات کے برعکس ان کے بنیادی حقوق کو ہمیشہ کے لیے سلب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گا، ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔سید عاشق حسین کرمانی نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک زورو شور سے جاری ہے ،پاکستان ہر فورم پر ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔