یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں اے سی بالاکوٹ کی زیر قیادت واک، کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

منگل 5 اگست 2025 14:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نادر خان کی قیادت میں کشمیر سے یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں عوام، طلبااور سرکاری افسران نے بھرپور شرکت کی۔ کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واک کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے جبکہ عوام نے یکجہتی کے پوسٹرز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نادر خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی میں شریک شہریوں، اساتذہ، طلبااور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے جوش و جذبہ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ یہ ریلی کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا اہم ذریعہ ہے۔