روس کی کموڈیٹی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 6 فیصد کمی ریکارڈ

منگل 5 اگست 2025 16:41

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) روس کی کموڈیٹی برآمدات رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 6 فیصد کمی ریکارڈ کے ساتھ 195.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ روسی خبررساں ادارے ’’تاس‘‘کے مطابق فیڈرل کسٹمز سروس کے سربراہ ویلیری پیکالیف نے کہا کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں روس سے کموڈیٹی برآمدات 195.5 ارب امریکی ڈالر تک محدود رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصدکم ہیں۔

(جاری ہے)

آر بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پیکالیف نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران روسی درآمدات میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 131.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔کسٹمز حکام کے مطابق تجارتی حجم کے لحاظ سے چین، ترکیہ، بھارت، بیلا روس اور قازقستان روس کے سرفہرست پانچ تجارتی شراکت دار رہے۔پیکالیف نے مزید کہا کہ روس اپنی ضروری درآمدات میں نمایاں وسعت کر رہا ہے جن میں ایران سے 10 فیصد، انڈونیشیا سے 48 فیصد، مصر سے 43 فیصد اور برازیل سے درآمدات میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔