لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 17:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں جشن آزادی کے موقع پر معرکہ حق اور یوم استحصال کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے کی،ریلی مین کیمپس سے لمس کے مین گیٹ تک نکالی گی۔ ریلی میں شریک طلباء طالبات اور اساتذہ قومی پرچم لہراتے رہے اور پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نارے لگاتے رہے،شرکہ نے پاک فوج کی قربانیوں کے خراج تحسین پیش کیا اور معرکہ حق میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ،ریلی سے خطاب کرتے ہوے وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی پروفیسر اکرام دین اجن نے کہا کہ جشن آزادی و مارکہ حق تقریبات کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جزبے کو اجاگر کرنااور نوجوانوںکو ملکی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے، انہوں نے کہا کہ طالب عملوں کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے لوگ اپنے وطن اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کا سارا غرور خاک میں ملا دیا ہے اب بھارت پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانے کا سوچے گا بھی نہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام دین اجن نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے اقدام کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔