پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام

منگل 5 اگست 2025 17:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب آرٹس کونسل ساہیوال ڈویژن کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تصویری نمائش اور ایک منٹ کی خاموشی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر الرحمٰن نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ''کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کی طویل داستان کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کو اس انسانی المیے پر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو اُن کا حقِ خودارادیت مل سکے۔''انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش بھارتی ریاستی جبر و ستم کی جیتی جاگتی تصویر ہے جو دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے اپنی آزادی کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ 5اگست وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت ختم کی اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی قدم اٹھایا۔\378