ٹانک، یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب

منگل 5 اگست 2025 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ٹانک میں یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے دوران جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سرکاری محکموں کے افسران و نمائندوں، اساتذہ، طلبا، سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ،جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداکے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔