
یومِ استحصالِ کشمیرکے موقع پریو ای ٹی لاہورمیں مکالمے کا انعقاد
منگل 5 اگست 2025 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف جغرافیہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور جامعات کو مسئلہ کشمیر جیسے قومی معاملات پر علمی و فکری قیادت فراہم کرنی چاہیے۔
نوجوان نسل کو کشمیر کے تاریخی،سیاسی اور انسانی پہلووں سے روشناس کروانا ہماری اولین تعلیمی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو تمام محاذوں پرشکست دینے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،مسلح افواج نے 10مئی کو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح دشمن کے دانت کھٹے کرنے ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرتکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے،مسلمانوں کی ہیبت جہاد کا علم بلند کرنے میں ہے۔تقریب میں شریک ایئر وائس مارشل ساجد حبیب نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،جس طرح پانی کی بغیر زندگی ممکن نہیں اسی طرح کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں۔ریاست مدینہ کے بعد اگر کوئی نظریاتی ریاست بنی ہے تو وہ پاکستان ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر یات میں سری نگر جا کر پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی سکالر ڈاکٹر نادیہ مہردین نے کشمیر میں گزرے پانچ سالوں کے دوران بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سال میں چند مخصوص دن یومِ کشمیر کے طور پر منائے جاتے ہیں،لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہر جمعہ یومِ پاکستان ہوتا ہے۔کشمیر ہماری شہ رگ پانی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ کشمیری عوام کی وجہ سے ہے۔انکی پاکستان کیساتھ وابستگی اور بے دریغ قربانیوں کی وجہ سے ہے۔سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں جامعات کا کردار کلیدی ہے۔مودی کی جارحانہ پالیسیوں نے پاکستانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔جب پاک بھارت جنگ کی بات آتی ہے تو قوم اور افواج پاکستان کا اتحاد دیدنی ہوتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر نعیم مسعود نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر تحریک تجدید مانگتی ہے اور جب تک تحریک زندہ رہتی ہے، تاریخ بھی زندہ رہتی ہے۔تقریب میں ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرمین،رجسٹرار محمد آصف، سینئر وارڈن، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.