یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ریلی کا انعقاد

منگل 5 اگست 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکا ء کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت کا غاصبانہ قبضہ نامنظورکے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔5اگست 2019کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنتا، پاکستانی فوج اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔