وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بدھ 6 اگست 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر علی حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید انسپکٹر علی حسین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔