ساہیوال، داعش کے شعبہ اشاعت کا عہدیدارگرفتار، بھاری مقدار میں پمفلٹس،کتابیں بر آمدسی

بدھ 6 اگست 2025 21:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) سی ڈی نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران بے نظیر روڈ پاسکو گودام اوکاڑ ہ سے کالعدم تنظیم داعش کے شعبہ اشاعت کے عہدیدار حا کم علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں لٹریچر بر آمد ، سی ٹی ڈی کوا نٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم داعش کا عہدیدا ر پمفلٹس سٹیکرزاور کتابیں بے نظیر روڈ پاسکو گودام کی اوٹ میں تقسیم کر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم داعش کے 15 پمفلٹس با عنوان جہادی میڈیا اہداف جن پر کالعدم تنظیم داعش کا جھنڈا اور تین کتابیں عالمی جہاد کا داعی برآمد ہوئی کتابیں 24 نومبر 2014 کو ضبط کر کے حکومت نے پابندی لگا دی تھی ملزم کے کندھے پر سے لٹکے ہو ئے بیگ کو بھی قبضے میں لے لیا ملزم سے موبائل، ایک ڈ بٹ کارڈ اور 5560 روپے نقدی بھی برآمد کر لی۔

تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے اظہر حیات آفیسر کی مد عیت میں مقدمہ 11 ایف ٹو ، 11 ڈبلیو2 اور 9 انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سی ڈی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ملزم حاکم علی ولد عمر ،قوم بروئی بلوچ ساکن گوٹھ ابھپور جھول آبھ پور تحصیل سنجھورو،ضلع سا نگھڑاکا رہنے والا ہے۔