پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے وسطی پنجاب کے 2 قومی اور ایک صوبائی حلقے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

بدھ 6 اگست 2025 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے پارٹی رہنماوں،عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کیساتھ ریلی کی صورت میں وسطی پنجاب کے 2 قومی اور ایک صوبائی حلقے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے۔

(جاری ہے)

این اے 129 لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف محمود ناگرہ نے اسٹنٹ ریٹرننگ افسر ڈاکٹر نادیہ کے پاس،این اے 66وزیر آباد سے اعجاز سمہ اور طاہر اقبال چیمہ جبکہ پی پی 87سے زبیر حمزہ د تہ خیل اور محمد ایاز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف محمود ناگرہ نے ڈیرہ ناگرہ سے ریٹرننگ افسر کے دفترجیل روڈ پر کاغذات جمع کرائے ۔ اس موقع پرپارٹی رہنما عثمان ملک،حاجی عزیز الرحمن چن سمیت جیالوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پارٹی کارکنوں نے آصف ناگرہ کو این اے 129سے امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔