ڈرامہ ''زنجیر'' میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط، کشمریوں پر ظلم و ستم اور کشمیر یوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد انتہائی عمدہ اور مو ئژ انداز میں پیش

بدھ 6 اگست 2025 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے (آرٹیکل 370)، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت جیسے حساس اور اہم موضوع پر مبنی ڈرامہ ''زنجیر'' نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اس ڈرامے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی محرومیوں، جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا۔

ڈرامہ زنجیر کاشف رضا کی تحریر ہے، جنہوں نے نہایت باریک بینی سے کشمیر کی سیاسی و سماجی صورتحال کو کہانی کی صورت میں پرویا۔ ہدایت کاری کے فرائض انجم عباسی نے سرانجام دیے، جنہوں نے ڈرامے کے ہر پہلو کو فنی خوبصورتی اور گہرائی کے ساتھ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ میں شامل تمام فنکاروں نے اپنی بہترین اداکاری سے کرداروں کو جاندار بنا دیا، جس پر ناظرین نے بے حد داد دی اور ڈرامے کو ایک اہم ترین کاوش قرار دیا۔

ڈرامہ ''زنجیر'' نے ناظرین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ انہیں سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ کشمیر آج بھی آزادی اور انصاف کا منتظر ہے۔جو اقوام عالم کو دعوت فکر دیتا ہے کہ وہ جلد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروائیں۔ اور کشمیر یوں کو آزادی کا حق دلوائیں۔فنکاروں میں:سعید انور،راحیل اعجاز، فاروق جانی، سجاد خان، فقیر حسین، سویرا شہزادی، جھلک علی، لیاقت شاہ، کاشف رضا، یعقوب شیخ، گلتاسب، آصف، عاقب، کاشف، آصف خان شامل تھے۔اس پروگرام کو جڑوان شہروں کی کثیر تعداد کے لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ اور راولپنڈی آرٹس کونسل کی کاوش کو سراہا۔