ہمیں اپنے آپ کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیئے تیار کرنا ہوگا کیونکہ پولیس ہی نے دہشت گردوں کا سامنا کرنا ہے۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پولیس کے ایگلیٹ اور کمانڈوکورس کی پاسسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت

بدھ 6 اگست 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدھ کو شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پولیس کے ایگلیٹ اور کمانڈوکورس کی پاسسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں مرمت و تعمیر کیئے گئے ٹرینیز کے رہائشی بلاک،بیرک کی جانب جانیوالی سڑک کا افتتاح کیا۔

کمانڈو کورس میں 181ریکروٹس جبکہ ایگلیٹ کورس میں 481ریکروٹس پاس آئوٹ ہوئے جن میں خواتین ریکروٹس بھی شامل ہیں۔قبل ازیں انکی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی سندھ نے کمانڈنٹ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر ودیگر سینئرافسران نے استقبال کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ٹریننگ،ڈی آئی جی سیکیورٹی اند ایمرجنسی سروسزڈویژن،ٹریننگ،سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیشہ یہ بات کی ہی کہ ہمارے تربیتی اداروں کو بہتر سے بہتر ہونا چاہیئے۔جتنی سہولیات اور معیار کے حامل انسٹرکٹرز ہونگے اور تربیتی نصاب کو جتنا اپ گریڈ کرتے جائیں گے ٹریننگ اسی قدر بہتر اور مربوط ہوگی کیونکہ ا گر استاد اچھے ہونگے تو پھر تربیت بھی اچھی ہوگی۔پولیس ایک سروس کا نام ہے اور ہمیں نشاندہی کرنا ہوگی کہ معاشرے کو اس سروس کی کہاں وکیسے ضرورت ہے۔

ہمیں معاشرے کو درکار ضرورت کو سامنے رکھ کر ٹریننگ ماڈیول کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آپکی ضروریات تبدیل ہورہی ہیں،لہذا ماڈیلوزمیں بھی تبدیلی لاتی رہنی ہوگی۔ حکومت سندھ کی مہربانی ہے جس نے صرف پولیس میں نئی بھرتیوں کی اجازت دی ہوئی ہے۔ ہمارے پاس نوجوان کمک آرہی ہے یہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے ان میں کام کرنیکی بہت زیادہ گنجائش اور عزم ہے۔

یہ تعلیم یافتہ ریکروٹس ہیں، آپ انھیں صرف تربیت دیں یہ حیران کن نتائج دیں گے۔ ان کو ناصرف ریکروٹس بلکہ بہترین کمانڈو کورس کی بھی تربیت دینا ہے۔جب ہمارا جوان کہیں کھڑا ہو تو نظر آئے کہ پولیس کا جوان کھڑا ہے۔پوری دنیا میں دہشت گردی ایک ایسا جرم ہیکہ اس میں بین الاقوامی اور اندرونی عناصر شامل ہوگئے ہیں۔کسی بھی ملک کی معیشت کو خراب کرنے کے لیئے دہشت گردی کرائی جاتی ہے۔

پہلی دفاعی لائن ہونے کے باعث پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا ہے۔ہمیں اپنے آپ کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیئے تیار کرنا ہوگا کیونکہ پولیس ہی نے دہشت گردوں کا سامنا کرنا ہے۔ہم نے سی ٹی ڈی کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیئے مضبوط کیا ہے اور بہت سی سہولیات دی ہیں۔سی ٹی ڈی کی افرادی قوت کو آپ نے ہی تربیت دینی ہے اور آپ ہی انھیں اپ گریڈ کرینگے۔

اسنائپرز کے کورس کو دیگر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی کرائے جائیں۔ہمیں کچہ ایریاز میں جاری آپریشنز کے لیئے اسنائپرز کی بالخصوص ضرورت ہے۔اسنائپر کے کورس کے لیئے بہتر سے بہتر جوانوں کا انتخاب کریں۔تربیت کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انھیں اسنائپرز کے لیئے منتخب کریں انھیں جدید اسلحہ کی سہولیات دیں۔اسنائپرز کو ہر سطح پر فوقیت دیں اور سندھ پولیس کو چاہیئے کہ انھیں بین الاقوامی سطح ہر ہونیوالے مقابلوں میں شرکت کے مواقع دیں۔

اسنائپرز کو ہمیں پیشہ وارانہ امور کا حصہ بنانا ہوگا۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو کمانڈو ٹریننگ دیتا ہے تو آپکو سی ٹی ڈی کے ساتھ کلوز روابط رکھنا ہونگے۔ہمیں سی ٹی ڈی کو اس ٹریننگ سینٹر سے منسلک کرنا یوگا۔کمانڈنڈنٹ رزاق آباد سی ٹی ڈی کو درکار شارٹ کورسز کی تربیت کے انتظامات کریں۔سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں بہتری لانا اشد ضروری ہے۔آر آر ایف،ایس ایس یو کے ساتھ سی ٹی ڈی کو بھی اس ٹریننگ سینٹر سے تربیت کے انتظامات کیئے جائیں۔

وقت کیساتھ تبدیلی کی گر بات کی جائے تو آپکی ٹیکٹس،جسمانی تربیت،اسلحہ کھولنا اور بند کرنا وغیرہ معیار کے مطابق ہیں تاہم ہمیں ٹیکنالوجی کی انٹروینشن سے ٹریننگ کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ ہم نے ہر ٹرینی کے لیئے کمپیوٹر کا کورس لازمی کردیا ہے۔ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کونسی ٹیکنالوجی کی انٹروینشن سے ٹرینیز کو کورسز کرائیں۔آر آر ایف میں کراڈ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے۔

کیونکہ آج سے قبل کرائوڈ کو مینیج کرنیکا یونٹ نہیں تھا۔سی ایم یو کے لیئے تمام اینٹی رائٹس آلات و سامان خریدے جاچکے ہیں۔سی ایم یو کے ذریعے نقصان بھی کم ہوگا جبکہ کارکردگی بہتر ہوجائیگی۔ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس سال پولیس شہادتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ٹیکنالوجی کی بدولت کریمنلز کی بیخ کنی کی شرح بڑھ گئی ہے۔ٹریننگ سینٹرز میں اچھی ترغیب دینے والے مقررین کی بھی خدمات لی جائیں۔

۔اچھی تربیت،جسمانی فٹنس کیساتھ ساتھ ٹرینرز کے فیلڈ میں مثبت کردار کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔ایک اچھا پولیس افسر پورے ملک،صوبے اور محکمے کے لیئے نیک نامی کا باعث بنتا ہے۔آئی جی سندھ نے کمانڈو کورس/ایگلیٹ کورس میں نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں/کمانڈوز میں ریوارڈ و تعریفی اسناد تقسیم کیں