معاشی نظام میں سود کے خاتمے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں ،بلال اظہر کیانی

جمعرات 7 اگست 2025 17:23

معاشی نظام میں سود کے خاتمے  کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں  ،بلال اظہر کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) قومی اسمبلی کووزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی کی جانب سے بتایا گیا کہ معاشی نظام میں سود کے خاتمے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اس سے متعلق اعدادوشمار سٹیٹ بنک سے بریفنگ کے ذریعے طلب کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں علی محمد خان کے معاشی نظام میں سود کے خاتمے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بلال اظہرنے کہا کہ اس حوالے سے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔