
اسلامی ممالک کودرپیش غذائی قلت، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ سائنسی و تحقیقی تعاون ناگزیر ہوچکا ہے، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک
جمعرات 7 اگست 2025 18:06
(جاری ہے)
کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کہا کہ عالمی سطح پر 2023 میں 73 کروڑ 30 لاکھ افراد بھوک کا شکار رہے جن میں ہر گیارہواں شخص اور افریقہ میں ہر پانچواں فرد شامل ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2 ارب 33 کروڑ انسان درمیانے سے شدید سطح کے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ 86 کروڑ 40 لاکھ افراد شدید بھوک میں مبتلا ہیں، جنہیں اکثر اوقات پورا دن یا اس سے زیادہ وقت تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق صرف او آئی سی ممالک میں 20 کروڑ 30 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار تھے جو کہ دنیا بھر کے متاثرہ افراد کا 28 فیصد اور او آئی سی کی کل آبادی کا 11.2 فیصد ہے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے سیمینار میں کامسٹیک کی ان کوششوں کا ذکر کیا جو زرعی نظام کی بہتری، ماحولیاتی بحالی، غذائی سائنسز اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ’’کامسٹیک فورم برائے ماحولیات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی (سی ایف ای ای آر ) کا حوالہ دیا جس کے تحت نائجر، بینن، یوگنڈا اور صومالیہ میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں۔ ان ورکشاپس میں زمین کی زرخیزی، پائیدار زراعت، زرعی کاروبار اور ساحل خطے میں غذائی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی سی ایف ای ای آر کے تحت یوگنڈا، انڈونیشیا اور صومالیہ میں فوڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن، سمارٹ شہروں کی تیاری اور ماحولیاتی بحالی سے متعلق متعدد تربیتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کامسٹیک کے مختلف پروگرامز کا بھی ذکر کیا جن میں ’’یوتھ لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام ( سی وائے ایل ٹی پی )‘‘ شامل ہیں۔ کامسٹیک نے غذائیت اور خوراک سے متعلق تحقیق کے لئے خصوصی ریسرچ فیلوشپ کا آغاز بھی کیا ہے جس کے تحت اسلامی ممالک کے نوجوان سائنسدان زرعی بائیوٹیکنالوجی، نیوٹرے سیوٹیکلز، نظر انداز شدہ فصلوں اور غذائی تحفظ جیسے موضوعات پر 3 سے 6 ماہ کی تحقیقی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں جدید حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ’’بائیوٹیکنالوجی یوتھ فورم‘‘ کا تیسرا ایڈیشن 12 سے 14 ستمبر کو بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا جس میں جین ایڈیٹنگ، سی آر آئی ایس پی آر ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ فصلوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹیک سائنس اور ٹیکنالوجی کو بنیاد بنا کر اسلامی دنیا میں غذائی خود کفالت، موسمیاتی موافقت اور پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.