آباد ممبران سمیت ہر بلڈرز کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں ، گورنرسندھ

آباد کے ممبران پاکستان کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں،آباد کی جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 7 اگست 2025 21:47

آباد ممبران سمیت ہر بلڈرز کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں ، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آباد کے ممبران پاکستان کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔72 صنعتیں آباد سے منسلک ہوکر ملکی معیشت کا پہیہ چلا سکتی ہیں۔چیئرمین آباد کی گفتگو سے میں 100 فیصد متفق ہوں۔گورنر ہاؤس کے دروازے آباد کے ممبران اور ہر بلڈر کے لئے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز ینڈ ڈیولپرز (ABAD)کی جانب سے آباد ہاؤس میں معرکہ حق یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پرچم کشائی سے ہوا۔تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی، آباد کے چیر مین حسن بخشی و دیگر بھی شریک تھے ۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بلڈنگ کے قوانین تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں بلڈنگ رولز میں تبدیلی کے لیے مشترکہ آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو افواجِ پاکستان اور قوم نے دشمن ملک بھارت کو دھول چٹائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر کی کوتاہیوں پر بھی نظر ڈالنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کو اس پرچم کے سائے تلے عہد کرنا ہوگا۔