یوسی8 کے چیئرمین سلمان سلمان خان کی جا نب سے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)یونین کمیٹی نمبر 8 (ٹی ایم سی صدر) کے چئرمین محمد سلمان خان کی جانب سے حلقے کے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ایک بڑی "کھلی کچہری" کا انعقاد کیا گیا۔یہ کھلی کچہری سماجی رہنما فرحان قریشی کی معاونت اور محتسب سندھ کے ایڈوائزر و ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ، سید مقصود حیدر کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں آرام باغ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے اور افسران شریک ہوئے، جن میںاسسٹنٹ کمشنر آرام باغ منتحہ اظہر ، ایم سی صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو ، ڈائریکٹر پارکس احمر ، بی اینڈ آر سے سلمان میمن و ٹیم ، ایم این ڈی سے مظہر ملا، ممتاز زرداری ، انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے علی مراد، شاہ نواز و ٹیم ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، ایس او ٹریفک آرام باغ بھی موجود تھے ، اس موقع پر مختلف تجارتی تنظیموں نے بھی اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائی جن میں:الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر گلفام آصف آرام باغ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عمران، جنرل سیکرٹری سلمان و ٹیم کراچی ہارڈوئر الائنس سے علی فدا ، آرام باغ تاجر اتحاد سے کلیم و ٹیم ۔

(جاری ہے)

کراچی پرنٹنگ پریس ایسوسی یشن سے اورنگزیب شامل تھے ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے نہ صرف زبانی شکایات پیش کیں بلکہ بڑی تعداد میں تحریری شکایات بھی جمع کروائیں۔ سید مقصود حیدر نے تمام شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹس طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ تمام معاملات پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔چئرمین یو سی 8 محمد سلمان خان نے بھی اپنے علاقے میں درپیش اہم مسائل کی تفصیلات محتسب سندھ کے افسران کو فراہم کیں اور عوامی شکایات ان کے سپرد کیں۔

عوام نے اس کھلی کچہری کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور چئرمین محمد سلمان خان کی کوششوں کو سراہا۔پروگرام کے اختتام پر یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا، جب کہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔