پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ‘محمد طارق حسن

جمعرات 7 اگست 2025 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش جذبے سے منارہی ہے، اکابرین پاکستان کی جدوجہد لاکھوں افراد کی جان و مال کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا جس پر ان سب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دفاع وطن کے لئے معرکہ حق بینان مرصوص فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فتح کامیابی حکمت عملی افواج پاکستان و شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی وطن نعمت ہے ہماری من حیث القوم ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے استحکام ،ترقی و خوشحالی کے لئے قومی یکجہتی کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ طارق حسن نے مزید کہا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے دفاع وطن کے لئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر و پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیکر اس کا غرور و تکبر چند گھنٹوں میں خاک میں ملادیا جس پر پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے،پاک افواج کے معرکہ حق کی فتح سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں بھارت کی سبکی ہوئی اور پاکستان کا وقار بلند ہوا۔