سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں 78ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں مقابلوں کا شاندار انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام 78ویں جشنِ آزادی پر ڈجکوٹ روڈ سپورٹس کمپلیکس میں بوائز اینڈ گرلز کراٹے، باکسنگ، ماس ریسلنگ اور رسہ کشی کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیاجن میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔کراٹے کے مقابلوں میں نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی فیصل آباد نے فرسٹ اور سیکنڈ دونوں پوزیشنز حاصل کیں۔

ماس ریسلنگ میں فیصل آباد ماس ریسلنگ کلب نے فرسٹ پوزیشن جبکہ لائنز ماس ریسلنگ کلب نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔رسہ کشی میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔باکسنگ کے مقابلوں میں نیشنل یوتھ باکسنگ اکیڈمی نے فرسٹ، پاکستان باکسنگ اکیڈمی نے سیکنڈ اور اولمپئین عثمان اللہ باکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصیصدر ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن مرزا خرم شہزاد ، چیئرمین کراٹے محبوب عالم ، صدر ماس ریسلنگ کلب خواجہ زکی زمان ، سیکرٹری جنرل ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن رضوان محبوب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب کے آخر میں جشنِ آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔