چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 7 اگست 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹیلی ویژن ورلڈ کے سینئر صحافی اور انچارج سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا زندگی کا ایک نہایت کٹھن لمحہ ہوتا ہے، ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایسا صدمہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔

انہوں نے سید نمود مسلم اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے تاکہ وہ اس صدمے کو برداشت کر سکیں۔