۱فیصل آباد،سرینا نے پاکستان میں ہوٹل اور سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا،ریحان نسیم بھراڑہ

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

[ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے عالمی سطح پر سرینا کی میزبانی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں ہوٹل اور سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ سرینا کے Prestige Club کلب کو دوبارہ شروع کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کرنے پر سرینا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پرسٹیج کلب پروگرام کے ذریعے کارپوریٹ کلائنٹس ہیلتھ کلب سمیت کئی نئی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ سرینا ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز بلوانی نے بتایا کہ پرسٹیج کلب کے ممبران دنیا بھر میں سرینا کے ہوٹلوں میں ان سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ اِس موقع پر کارپوریٹ کلائنٹس کی بڑی تعداد کے علاوہ نائب صدرچیمبرشاہدممتازباجوہ،سرینا ہوٹل فیصل آباد کے جنرل منیجر رشید الدین بھی موجود تھی