[فیصل آباد،سفر آزادی سے لے کر تکمیل آزادی تک کا سفر قربانیوں جہد مسلسل اور قومی یکجہتی جیسی ایک روشن مثال ہے،مقبول احمد ملک

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

ق* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مقبول احمد ملک نے کہا ہے کہ" سفر آزادی سے لے کر تکمیل آزادی تک " کا سفر قربانیوں جہد مسلسل اور قومی یکجہتی جیسی ایک روشن مثال ہے۔14،اگست کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن عزیز ہمیں بغیر قیمت کے نہیں ملا بلکہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ اس میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بات اسپائرگروپ آف کالج کے طلباء اور اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

اسپائرگروپ آف کالج کے وفد نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس کا مطالعاتی دورہ کیا اور محکمہ کی ورکنگ بارے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پراسپائرگروپ آف کالج کی انتظامیہ کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو قومی پرچم کا بیج بھی لگایا گیا۔ مقبول احمد ملک نے کہا ہے کہ آج ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جانب سے امسال جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے رنگارنگ پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں یکم اگست سے تقریبات کا انعقاد جاری ہے جوکہ14،اگست تک جاری رہیں گی۔جشن آزادی کو اس بار آپریشن بنیاد المرصوص سے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلم افواج اور اس کے ساتھ ملک کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہی