پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ کی تازہ ترین صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری

جمعہ 8 اگست 2025 12:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون فلڈ کی تازہ ترین صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 26 ملی میٹر، اٹک میں 20 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ، گجرات، مری اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ 12 اگست تک دریاوں کے بالائی علاقوں میں مون سون سسٹم کے کمزور رہنے کے امکانات ہیں، جبکہ 8 سے 12 اگست کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور بعض مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کا بہا ونارمل ہے۔

(جاری ہے)

دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں بھی پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے، جبکہ رودکوہیوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاو بھی نارمل ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے، جبکہ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 56 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصا بچوں کو برساتی نالوں، نشیبی علاقوں، دریاں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 164 شہری جاں بحق، 582 زخمی، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔