Live Updates

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 146,300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 8 اگست 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس کا واضح ثبوت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل جاری تیزی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے سبب مارکیٹ روزانہ نئی بلندیاں عبور کر رہی ہے۔جمعہ کے روز 100 انڈیکس پہلی بار 146,300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تجارت کے دوران 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی بڑی وجوہات میں حکومت کی مستحکم معاشی پالیسیاں، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات، روپے کی قدر میں بہتری، اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات شامل ہیں۔رواں سال کے دوران تجارتی خسارے میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے مثبت اشاریے بھی مارکیٹ پر خوش آئند اثر ڈال رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج مزید سنگ میل عبور کر سکتی ہے۔۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات