مقبوضہ کشمیر، بھارتی سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

جمعہ 8 اگست 2025 17:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی C/164 بٹالین کے ایک اہلکار نے ضلع کے علاقے ڈورو میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکرخودکشی کر لی ۔ اہلکار کی خودکشی کی وجوہات کاپتہ لگانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔